Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ن لیگ نے اپنے دور میں چینی کی قیمت نہیں برھنے دی'

شائع 27 مئ 2020 01:16pm

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ ن نے پانچ سال تک چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی شوگر ملز نے ایک روپے کی چینی برآمد نہیں کی۔

ان کاکہنا تھا کہ  ن لیگ حکومت میں آئی توچینی چون روپے کلو تھی۔ ہماری حکومت ختم ہونے پر چینی ترپن روپے کلو تھی۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے چینی پر پانچ روپے پینتیس پیسے کی سبسڈی کی منظوری دی۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہزاد اکبرنےاصل مجرموں کوپچھلی گلی سےبھگادیا، اُمیدتھی وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب کااستعفا آئےگا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے بجائے ن لیگ سے لڑ رہی ہے۔